اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے بدرخشاں کی پولیس کے ترجمان لعل محمد احمدزئی نے آج اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ صوبے بدرخشاں کے شہر وردوج میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں چوتھے روز میں داخل ہوگئی ہیں کہا کہ اس جھڑپوں میں اب تک 15 سے زیادہ طالبان منجملہ اس گروہ میں شامل غیرملکی ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ سیکیورٹی فورسز کے بھی چار اہل کار ان جھڑپوں میں مارے گئے ہیں۔
احمدزئی نے مزید کہا کہ طالبان کے غیرملکی ساتھیوں چچینیہ اور ازبکستان کے باشندے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲